دھمن میں شادی کی تقریب میں نوجوان کی ہوائی فائرنگ سے خواجہ سرا جاں بحق، ملزم موقع پر فرار ہو گیا

ہفتہ 5 مئی 2018 21:07

مانسہرہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 مئی2018ء) مانسہرہ کے نواحی علاقہ دھمن میں شادی کی تقریب میں نوجوان کی ہوائی فائرنگ سے خواجہ سرا جاں بحق ہو گیا، ملزم ارتکاب جرم کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔

(جاری ہے)

ذرائع نے بتایا کہ مانسہرہ تھانہ صدر کے نواحی علاقہ دھمن میں رزاق ولد زربت کی منگنی کی تقریب تھی جس میں خواجہ سرا خرم شہزاد عرف منی ولد ہاشم سکنہ ایبٹ آباد اور جمال بیگم ولد اکبر خان مانسہرہ کا جبوڑی کے رہائشی نوجوان ریاض ولد یعقوب سکنہ جبوڑی حال غازی کوٹ کے ساتھ جھگڑا ہو گیا جس پر ریاض نے پستول نکال کر فائرنگ کر دی۔

گولی خواجہ سرا منی کے سر میں لگنے سے وہ شدید زخمی ہو گیا جو بعد ازاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گیا تاہم ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔ صدر پولیس نے مقدمہ مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔