نواز شریف کے دورہ مانسہرہ کیلئے تیاریاں عروج پر پہنچ گئیں، سردار محمد ظہور کی قیادت میں بڑی ریلی کا انعقاد

ہفتہ مئی 21:07

مانسہرہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 05 مئی2018ء) مانسہرہ میں محمد نواز شریف کے دورہ کیلئے تیاریاں عروج پر پہنچ گئیں۔ رکن صوبائی اسمبلی سردار محمد ظہور کی قیادت میں ایک بڑی ریلی نکالی گئی جس میں مسلم لیگ (ن) کے عہدیداروں اور کارکنوں سمیت مختلف تنظیموں کے عہدیداران اور کارکنان شریک ہوئے۔

(جاری ہے)

کارکنوں نے نواز شریف کے جلسہ کو ہزارہ ڈویژن کا تاریخی جلسہ بنانے کا عزم ظاہر کیا ہے۔

اس سلسلہ میں جمعہ کے روز مانسہرہ میں ایک بہت بڑی ریلی نکالی گئی جس میں قیادت رکن صوبائی اسمبلی سردار ظہور احمد نے کی۔ ریلی میں مسلم لیگ (ن) کے کارکنان، عہدیداران سمیت مختلف شعبوں کے نمائندے کارکنان شریک ہوئے تاہم اس موقع پر سردار ظہور احمد نے نواز شریف کا جلسہ کو ہزارہ کا تاریخی جلسہ بنانے کے عزم کا ارادہ کیا۔