سلہڈ جھگڑے میں ایک ہفتہ قبل فائرنگ سے زخمی ہونے والا شخص زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گیا

ہفتہ 5 مئی 2018 21:07

ایبٹ آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 مئی2018ء) سلہڈ جھگڑے میں ایک ہفتہ قبل فائرنگ سے زخمی ہونے والا شخص زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گیا، کینٹ پولیس نے ملزمان کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کر لیا، ملزمان ایک ہفتہ گذرنے کے باوجود گرفتار نہیں ہو سکے، نعش پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاء کے حوالہ کر دی گئی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ایبٹ آباد کی یونین کونسل سلہڈ میں 27 اپریل کو دو گروپوں کے درمیان تصادم کے نتیجہ میں ملزمان نوید ولد راجہ محمد صفدر کو فائرنگ کر کے زخمی کر دیا گیا تھا جسے طبی امداد کیلئے ہسپتال پہنچایا گیا جہاں کچھ دن ہسپتال میں رہنے کے بعد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے انتقال کر گیا۔

مرحوم کی نعش پوسٹ مارٹم کیلئے ڈی ایچ کیو ہسپتال لائی گئی جہاں سے پوسٹ مارٹم کے بعد نعش ورثاء کے حوالہ کر دی گئی۔ کینٹ پولیس نے عبید ولد نامعلوم سکنہ کاکول اور ایک نامعلوم شخص کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔