خاکی کے علاقہ دوتار میں 12 سالہ بچہ پستول سے کھیلتے ہوئے گولی چل جانے سے جاں بحق ہو گیا

ہفتہ 5 مئی 2018 21:07

مانسہرہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 مئی2018ء) خاکی کے علاقہ دوتار میں 12 سالہ بچہ پستول سے کھیلتے ہوئے گولی چل جانے سے جاں بحق ہو گیا، سراج گھر میں پڑے پستول سے کھیل رہا تھا کہ اچانک گولی چل گئی، مرحوم کو نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد سپرد خاک کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جمعہ کے روز تھانہ خاکی کی حدود دوتار چوکی کے قریب محمد نیاز نامی شخص کا 12 سالہ بیٹا محمد سراج گھر میں پڑے پستول کے ساتھ کھیل رہا تھا کہ اچانک گولی چل گئی جس سے محمد سراج موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور نعش کو قبضہ میں لیکر پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاء کے حوالہ کر دی ۔ بعد ازاں بچہ کو مقامی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔

متعلقہ عنوان :