Live Updates

وقاص خان جدون کو انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن حلقہ پی کے 37 ایبٹ آباد کا صدر منتخب کر لیا گیا

ہفتہ 5 مئی 2018 21:07

ایبٹ آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 مئی2018ء) وقاص خان جدون کو گرانقدر خدمات کے اعتراف میں انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن حلقہ پی کے 37 ایبٹ آباد کا صدر منتخب کر لیا گیا۔ اس سلسلہ میں آئی ایس ایف ڈسٹرکٹ ایبٹ آباد کے صدر محمد عارف ستار اور سیکرٹری جنرل آئی ایس ایف ایبٹ آباد میر نجم یوسف کی جانب سے وقاص خان جدون کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔

آئی ایس ایف ایبٹ آباد نے وقاص خان جدون کی طلباء تنظیم اور پارٹی کیلئے خدمات کے اعتراف میں انہیں اس عہدہ کیلئے منتخب کیا ہے۔ وقاص خان جدون روز اول سے طلباء تک پارٹی قائد عمران خان کا منشور پہنچانے کیلئے صدق دل سے کام کر رہے ہیں، ان کی خدمات کو دیکھتے ہوئے آئی ایس ایف کے ضلع ایبٹ آباد کے صدر و جنرل سیکرٹری نے انہیں نئی ذمہ داریاں سونپنے کا فیصلہ کیا۔

(جاری ہے)

آئی ایس ایف کے رہنمائوں نے امید ظاہر کی ہے کہ وقاص خان جدون پی کے 37- میں تنظیم کی مضبوطی کیلئے پہلے سے بڑھ کر مشنری جذبہ کے ساتھ کام کریں گے۔ واضح رہے کہ وقاص خان جدون کو انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن حلقہ پی کے 37 ایبٹ آباد کا صدر منتخب ہونے پر ذوالفقار راجہ، زاہد خٹک، وقاص عارف، محمد صدیق، عارف خان لالہ، محمد شفیق، نوید راجہ اور دیگر نے مبارکباد پیش کرتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ وہ پارٹی کی طلباء تنظیم کیلئے پہلے سے بڑھ کر محنت اور لگن سے کام کریں گے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات