کلر کہار پولیس نے دو مختلف کارروائیوں میں دو منشیات فروشوں کو گرفتار کرلیا

ہفتہ 5 مئی 2018 21:07

چکوال ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 مئی2018ء) کلر کہار پولیس نے دو مختلف کارروائیوں میں دو منشیات فروشوں کو گرفتار کر کے چرس برآمد کر لی۔

(جاری ہے)

اے ایس آئی پٹرولنگ پولیس بھون علی عامر نے استغاثہ دیا کہ دوران گشت و پڑتال ملزم عدنان حیدر ولد اعجاز حسین سکنہ ابو ذر کالونی چکوال کے قبضہ سی چرس برآمد کرکے اسے گرفتار کرلیا۔اُدھراے ایس آئی محمد اکرم تھانہ کلر کہار نے استغاثہ دیا کہ دوران گشت و پڑتال ملزم محمد اقبال ولد محمد اسلم سکنہ اوڈھروال کے قبضہ سی1230گرام چرس برآمد کر کے اسے گرفتار کیا گیا۔ سب انسپکٹر نذر حسین نے علیحد علیحدہ مقدمہ درج کرکے ملزمان کو جوڈیشل حوالات بھیجوا دیا۔

متعلقہ عنوان :