کلر سیداں پولیس نے غیر قانونی گیس سلنڈرز بھرائی کیخلاف مہم کے دوران دو گیس ایجنسی مالکان کیخلاف مقدمات درج کرلیا

ہفتہ مئی 21:07

کلر سیداں ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 05 مئی2018ء) سی پی او راولپنڈی کی ہدایت پر تھانہ کلر سیداں پولیس نے غیر قانونی گیس سلنڈرز بھرائی کیخلاف مہم کے دوران دو گیس ایجنسی کے مالکان کیخلاف مقدمات درج کر کے آلات بھرائی اور سلنڈر ز قبضہ میں لے لئے جبکہ تیسری کارروائی میں مسافرگاڑی میں دو سی این جی گیس سلنڈرز نصب کرنے اور اوگرا کی جانب سے تصدیقی سرٹیفکیٹ بابت فٹنس پیش نہ کرنے پر مقدمہ درج کر لیا۔

(جاری ہے)

پولیس نے راولپنڈی روڈپر واقع ایک پلازہ میں بٹ گیس ایجنسی پر چھاپہ مارا جہاں محمد کاشف نامی غیر قانونی ایجنسی کا مالک بغیر کسی احتیاطی تدابیر کے سلنڈروں کی فلنگ میں مصروف تھا جس پر پولیس نے آلات بھرائی و سلنڈر ، موٹر والی مشین و پائپ نوزل قبضہ میں لے لی۔۔پولیس نے ایک اور کارروائی میں براق ایجنسی کے مالک اکرام الحق کو گیس سلنڈروں کی غیر قانونی فلنگ کرنے پر مقدمہ درج کر کے ایک عدد 11.8کے جی سلنڈر ،ایک عدد سلنڈر چھوٹا وزنی چھ کلواور ایک عدد مشین فلنگ قبضہ میں لے لی۔ پولیس نے دوران گشت گاڑیوں میں نصب سلنڈروں کی چیکنگ کے دوران مسافر گاڑی میں ایک سے زائد سلنڈر نصب کرنے پر راشد جہانگیر سکنہ پھلینہ کیخلاف مقدمہ درج کر لیا۔ملزم نے گاڑی میں دو سلنڈر نصب کر رکھے تھے۔