عام انتخابات میں پارٹی کارکنوں کے انتھک محنت سے کامیابی حاصل کرینگے، عبدالباری کاکڑ

ہفتہ 5 مئی 2018 21:20

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 مئی2018ء) عوامی نیشنل پارٹی ضلع پشین کے صدر عبدالباری کاکڑ نے کہا ہے کہ عوامی نیشنل پارٹی ایک سیاسی وجمہوری جماعت ہے اور ہمیشہ اپنے حقوق کے لئے طویل جدوجہد کی ہے عام انتخابات میں پارٹی کارکنوں کے انتھک محنت سے کامیابی حاصل کرینگے ان خیالات کا اظہار انہوں نے تحصیل خانوزئی میں کلی بیان زئی میں شمولیتی اجتماع سے خطاب کر تے ہوئے کیا اس موقع پر تحصیل صدر شبیر احمد کاکڑ اور پارٹی کے سینئر رہنمائوں نے بھی خطاب کیا ضلعی صدر عبدالباری کاکڑ نے عوامی نیشنل پارٹی نے ہمیشہ ملک کی ترقی وخوشحالی کے لئے اقدامات کئے ہیں اور ہمارے اکابرین نے جو حالات وصورتحال کا اس وقت جائزہ لیا تھا آج وہ سچ ثابت ہو رہے ہیں پارٹی کارکنوں کے انتھک محنت کے باعث ہم جمہوری اصولوں کے تحت ترقی وخوشحالی کی راہ پر گامزن ہے انہوں نے کہا ہے کہ ہم سمجھتے ہیں کہ عوامی نیشنل پارٹی نے جمہوری کی بقاء ترقی وخوشحالی کے لئے جو اقدامات کئے وہ سب کو معلوم ہے فاٹا خبر پختونخوا انضمام کا فوری طور پر مطالبہ کر تے ہیں کیونکہ جمہوریت کا تسلسل یہی ہے کہ فوری طور پر فاٹا خیبر پختونخوا کا انضمام کر کے فاٹا کے عوام کو ان کا حق دیا جائے ۔