سرگودھا،مرکزی انجمن تارجران تحلیل ،الیکشن کروانے کیلئے 7 افراد پر مشتمل الیکشن کمیٹی تشکیل

ہفتہ مئی 21:20

․ سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 05 مئی2018ء) مرکزی انجمن تارجران کوتحلیل کر دیا گیا،،الیکشن کروانے کیلئے 7 افراد پر مشتمل الیکشن کمیٹی بھی بنا دی گئی ہے،جوالیکشن کی تاریخ اور دیگر تمام امور نمٹائے گی،خواجہ یاسر قیوم کو چیئر میں الیکشن کمیٹی بنا دیا گیا ہے،تفصیلات کے مطابق مرکزی انجمن تارجران شہر و ضلع کے صدر خواجہ احمد حنیف نے مرکزی انجمن تارجران شہر وضلع سرگودھا،کی کابینہ کو توڑ دیا ہے،ا ب تمام عہدیداران باشمول صدر و جنر سیکرٹری اور دیگر عہدیداران اپنے عہدوں سے فاروغ ہو گئے آئین کے تحت سات رکنی الیکشن کمیٹی بنا دی گئی ہے،جس کے چیئر میں خواجہ یاسر قیوم اور دیگر ممبران الیکشن کمیٹی میں امجد محمود ،میاں عبدالغفار،بلال ظفر،رانا سجادحیدر،راناکاشف اور مرزا شاہد بیگ شامل ہیں،مرکزی انجمن تاجران شہر و ضلع سرگودھا کے تمام اختیارات اب الیکشن کمیٹی کو منتقل کر دیئے گئے ہیں،اور انہیں تاقید کی گئی ہے کہ وہ آئین کے مطابق جلد از جلد مرکزی انجمن تاجران شہر و ضلع سرگودھا کے الیکشن کروا کر اقتدار نومنتخب افرا د کے حوالے کر دیں خواجہ احمد حنیف نے بتایا کہ مرکزی انجمن تاجران کے الیکشن جلد از جلد کروانے کیلئے الیکشن کمیٹی کو کہ دیا ہے جس پر الیکشن کمیٹی نے یقین دہائی کروائی ہے کہ وہ ووٹر لسٹوں اور اجلاس میں اس بات کا فیصلہ کرے گی کے مرکزی انجمن تاجران کے الیکشن کب کروائے جائیں

متعلقہ عنوان :