کراچی میں خواجہ سراوں نے بلاول بھٹو کی حمایت کا اعلان کر دیا

بلاول کو ووٹ کیوں دو گے؟ بلاول بھٹو کی حمایت کرنے پر عامرلیاقت کے خواجہ سراوں سے شرارتی سوالات

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس ہفتہ 5 مئی 2018 20:41

کراچی میں خواجہ سراوں نے بلاول بھٹو کی حمایت کا اعلان کر دیا
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 05 مئی2018ء) کراچی میں خواجہ سراوں نے بلاول بھٹو کی حمایت کا اعلان کر دیا۔جس پر عامرلیاقت نے خواجہ سراوں سے شرارتی سوالات پوچھنے شروع کر دئیے۔تفصیلات کے مطابق 2018 پاکستان میں عام انتخابات کا سال ہے۔جیسے جیسے انتخابات قریب سے قریب تر آ رہے ہیں سیاسی جوڑ توڑ اپنے عروج پر پہنچ چکا ہے اور سیاسی کارکنان اور رہنما اپنے اپنے ذاتی اور سیاسی مفادات کے تحت سیاسی وفاداریاں تبدیل کرنے میں مشغول ہیں ۔

دوسری جانب متعلقہ اداروں اور سیاسی جماعتوں نے بھی عام انتخابات کی تیاری شروع کر دی ہے۔ایک طرف عوامی جلسے عوام کی رائے کو اپنی جانب راغب کر رہے ہیں تو دوسری جانب سیاسی جماعتوں کے وعدے اور منشور بھی عوام کا رخ اپنی جانب کرنے میں بھر پور کردار ادا کرر ہے ہیں ۔

(جاری ہے)

ایسے میں مختلف اداروں ،تنظیموں اور صحافیوں کی جانب سے آئندہ انتخابات میں مختلف رحجانات کا جائزہ لینے کے لیے سروے کئیے جا رہے ہیں۔

ایسے میں ایک کمیونٹی ایسی بھی ہے جو پاکستانی تاریخ میں پہلی بار اپنا ووٹ کاسٹ کرنے جا رہی ہے یا دوسرے الفاظ میں انکو پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ووٹ کا حق استمال کرنے کی اجازت مل گئی ہے اور وہ ہے پاکستان میں خواجہ سرا کمیونٹی ،جو اس الیکشن میں پہلی بار حق رائے دہی استعمال کرے گی ۔اسی سلسلے می جب کراچی کے خواجہ سراوں سے پوچھا گیا کہ وہ آئندہ الیکشن میں کس کو سپورٹ کریں گے تو خواجہ سراوں نے کراچی میں بلاول بھٹو کو سپورٹ کرنے کا اعلان کر دیا ۔

جس پر اپنے نٹ کھٹ سوالوں کے لیے مشہور عامر لیاقت نے نجی ٹی وی کا شو کرتے ہوئے خواجہ سراوں سے شرارتی سوال پوچھنے لگے ۔عامر لیاقت نے پوچھا کہ بلاول بھٹو کو کیوں ووٹ دے گا ،کیا اسکی وجہ یہ ہے کہ وہ آپ جیسے لگتے ہیں ۔جس پر خواجہ سرا کا کہنا تھا کہ وہ بی بی شہید کا بیٹا ہے ہمارا ووٹ اس لئیے اس کے ساتھ ہے جس پر عامر لیاقت نے مسکراتے ہوئے اپنا مذکورہ جملہ دہرایا۔عامر لیاقت نے خواجہ سراوں سے مزید کیا پوچھا ویڈیو ملاحظہ کریں۔