چیف جسٹس نے سی پیک پر کوئی حکم امتناع جاری نہ کرنے کا حکم دیا ہے، جسٹس جواد

سی پیک پر آپسی لین دین اور دیگر تنازعات کو عدالتوں سے باہر حل کرنا ہوگا،اس وقت غیر ملکی سرمایہ کاری کی اشد ضرورت ہے، خواہش ہے کہ پاکستان میں زیادہ سے زیادہ سرمایہ کار آئیں‘سیمینار سے خطاب

ہفتہ 5 مئی 2018 21:25

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 05 مئی2018ء) لاہور ہائیکورٹ کے جج جسٹس جواد حسن نے کہا ہے کہ چیف جسٹس نے سی پیک پر کوئی حکم امتناع جاری نہ کرنے کا حکم دیا ہے،اس وقت غیر ملکی سرمایہ کاری کی اشد ضرورت ہے، خواہش ہے کہ پاکستان میں زیادہ سے زیادہ سرمایہ کار آئیں۔

(جاری ہے)

لاہور ہائیکورٹ میں سیمینار سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو میں لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس جواد حسن نے کہاکہ چیف جسٹس نے حکم دیا ہے کہ سی پیک پرکوئی حکم امتناعی جاری نہیں ہوگا، پاکستان کو اس وقت غیر ملکی سرمایہ کاری کی اشد ضرورت ہے، خواہش ہے کہ پاکستان میں زیادہ سے زیادہ سرمایہ کار آئیں۔

انہوں نے کہا کہ سی پیک پر آپسی لین دین اور دیگر تنازعات کو عدالتوں سے باہر حل کرنا ہوگا، غیر ملکی سرمایہ کاری میں کوئی مداخلت برداشت نہیں کی جائے گی۔جسٹس جواد حسن کا کہنا تھاکہ عدالتوں کو بلاوجہ کے کیسز کی حوصلہ شکنی کرنی چاہیے، زیر التوا کیسز کو تیزی اور دیانت داری سے نمٹانے کی کوشش کررہے ہیں۔