ایم ڈی ایس ہسپتال میں باغ کے مریضوں کے علاج معالجہ کے لیے بہتر انتظامات کیے گئے ہیں ‘غریب نادار مریضوں کا فری علاج ہوتا ہے ‘انہیں ادویات بھی مہیا کی جاتی ہیں

ایم ڈی ایس ہسپتال کے کمانڈنگ آفیسر کرنل محمد ادریس بٹ کی معززین کے وفد سے بات چیت

ہفتہ 5 مئی 2018 21:25

باغ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 05 مئی2018ء) ایم ڈی ایس ہسپتال کے کمانڈنگ آفیسر کرنل محمد ادریس بٹ نے کہا ہے کہ ایم ڈی ایس ہسپتال میں باغ کے مریضوں کے علاج معالجہ کے لیے بہتر انتظامات کیے گئے ہیں غریب نادار مریضوں کا فری علاج ہوتا ہے جب کہ انہیں ادویات بھی مہیا کی جاتی ہیں ‘ہماری اولین ترجحی ہوتی ہے کہ ایم ڈی ایس ہسپتال میں جو مریض بھی آئے وہ مطمعین ہو کر جائے ان خیالات کا اظہار انہوں نے باغ کے عوامی وفد سابق ناظم اعلیٰ لائیوسٹاک ڈاکٹر اشفاق خان ،سردار ظہور سدوزئی اور پرویز الحسن شامل تھے سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے بتایا کہ ہم سٹاف کی مانٹرنگ کے لیے شعبہ قائم کیا ہے جس میں ایک خاتون اور دیگر سٹاف ہمہ وقت کام میں مصروف رہتے ہیں انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے 16سی سی ٹی وی کیمرے مختلف مقامات پر نصب کر رکھے ہیں جن کی مانٹرنگ باقاعدہ ہوتی ہے وفد نے عوام علاقہ باغ کی جانب سے ہسپتال میں کیے گئے اقدامات کو سرہاتے انہیں مبارکباد پیش کی۔

متعلقہ عنوان :