سردار خالد محمود ثاقب ڈائریکٹر ٹورازم آزا کشمیر ترقیاب ‘باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری

ہفتہ 5 مئی 2018 20:52

باغ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 05 مئی2018ء)سردار خالد محمود ثاقب ڈائریکٹر ٹورازم آزا کشمیر ترقیاب ہو گئے اس حوالہ سے محکمہ سروسیز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن نے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن سے جاری ہونے والے نوٹیفکیشن کے مطابق صدر آزاد کشمیر نے سلیکشن بورڈ نمبر 1کی سفارشات پر مسٹر خالد محمود ثاقب ڈپٹی ڈائریکٹر ٹورازم بی 18کو ترقیاب کر کے ڈائریکٹر ٹورازم بی19میں باقاعدہ ترقیاب کردیا گیا ان کی اس ترقیابی پر ضلع باغ کے مختلف سیاسی سماجی اور آفیسران ،صحافت سے تعلق رکھنے والے لوگوں نے باالخصوص پریس کلب باگ کے سیکرٹری جنرل محمود راتھر نے سردار خالد محمود ثاقب کی ڈائریکٹر سیاحت ترقیابی پر انہیں مبارکباد پیش کی ہے اور اس توقع کا اظہار کیا کہ وہ محکمہ کی بہتری کے لیے نمایاں خدمات سرانجام دیتے رہیں گے۔