بلدیہ باغ نے ہنگامی بنیادوں پر ڈگری کالج روڈ اور سادات محلہ سے ملحقہ علاقوں میں صفائی کاکام شروع کروادیا

ہفتہ 5 مئی 2018 20:52

باغ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 05 مئی2018ء)بلدیہ باغ نے ہنگامی بنیادوں پر ڈگری کالج روڈ اور سادات محلہ سے ملحقہ علاقوں میں صفائی کاکام شروع کروادیا اس سلسلہ میں سنیٹری ورکروں کی بھاری نفری نے صفائی کاکام شروع کردیا ہے مقامی آبادی میونسپل کارپوریشن کے عملہ کے ساتھ تعاون کریں تاکہ صفائی کا نظام کو بہتر بنایا جا سکے بلدیہ باغ اپنے محدود وسائل میں رہتے ہوئے پورے شہر کی صفائی کو بہتر بنانے کی کوشش میں مصروف ہے اس موقع پر سیکرٹڑی میونسپل کارپوریشن سردار سعید خان نے کہا ہے کہ باغ شہر کو صاف ستھرا رکھنے کے لیے ہماری ٹیم بھرپور کوشش کر رہی ہے باغ کے عوام ہمارے عملہ کے ساتھ تعاون کریںباغ کو مثالی شہر بنا ئیں گے۔