مرکزی انجمن محبان مصطفی ؐ آزادکشمیر کے زیر اہتمام 15ویں سالانہ محفل نعت و اصلاح ِ احوال کانفرنس (کل) ہو گی

ہفتہ 5 مئی 2018 20:52

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 05 مئی2018ء) تیاریاں مکمل‘مرکزی انجمن محبان مصطفی ؐ آزادکشمیر کے زیر اہتمام 15ویں سالانہ محفل نعت و اصلاح ِ احوال کانفرنس کل ہو گی ‘ کانفرنس کی سرپرستی سجادہ نشین آستانہ عالیہ جھاگ شریف و سرپرست اعلیٰ آستانہ عالیہ عالیہ سالک آباد شریف ضلع نیلم حضرت الحاج میاں محمد شفیع جھاگوی صاحب کریں گے‘ کانفرنس میںشہنشاہ خطابت ،علامہ پروفیسر ڈاکٹر عمر فیض قادری خصوصی خطاب کریں گے‘شہر میں جگہ جگہ پینا فلیکس، بینرز پوسٹر اویزاں ،انجمن کے زمہ داران و کارکنان دن رات تیاریوں میں مصروف ‘ مساجد میں دعوت ناموں کی تقسیم مکمل‘ انجمن کے مرکزی عہدیداران کا ایک اجلاس گوجرہ کے مقام پر منعقد ہوا جس میں مرکزی صدر انجمن محبان مصطفی میاں محمد شفیق جھاگوی ، سینئر نائب صدر ملک اعجاز، نائب صدر سلیم نذیر، جنرل سیکرٹری راجہ محمد تنویر مجید ، جائنٹ سیکرٹری وصی احمد شیخ ، چیف آرگنائزر فیصل رشید ، کوارڈینیٹر نوید لون، سیکرٹری مالیات شاکر ترک ، ڈپٹی سیکرٹری مالیات فائز اعوان ، ڈپٹی سیکرٹری نشرواشاعت محمد شبیر کشمیری ، سیکرٹری امور نوجوانان عاصم اعوان ، سیکرٹری تنظیمی امور زبیر چغتائی نے شرکت کی ‘زمہ داران کا کہنا تھا کہ محفل نعت ہر سال کی طرح اس سال بھی میلاد چوک بوائز ہائی سکول گوجرہ میں منعقد کی جائے گی جس میں خواتین کے لیے علیحدہ پردے کاانتظام کیا گیا ‘محفل میں پورا سال انجمن کی جملہ یونٹس میں سے بہترین کارکردگی دکھانے والی یونٹس کو ایوارڈ ز سے بھی نوازا جائے گا اور مہمانوں کو خصوصی شیلڈز دی جائیں گی ‘ محفل میں ایک خوش نصیب کو قرعہ اندازی کے ذریعے عمرے کا ٹکٹ بھی دیا جائے گا ۔

(جاری ہے)

‘ مرکزی صدر میاں محمد شفیق جھاگوی کی ہدایت پر مرکز سمیت یونٹس کے تمام زمہ داران و کارکنان نے شہر میں جگہ جگہ بینر ز ، پینا فلیکس اور پوسٹرز اویزاں کر دیئے گئے ‘ مساجد کے اندر جمعہ کے روز دعوت ناموں کی تقسیم مکمل کر لی گئی‘ انجمن محبان مصطفی ؐ کے زیراہتمام ہر سال سالانہ محفل نعت و اصلاحِ احوال کانفرنس منعقدکی جاتی ہے جس کا مقصد عوام الناس میں حضور ؐ سے محبت اور اپنی اصلاح کا درس دیا جاتا ہے ۔

متعلقہ عنوان :