ظلم و جبر سے کشمیریوں کی آواز کو دبانا بھارتی حکمرانوں کی ناکام کوشش ہے ، مودی سرکار کا ظلم و جبر کشمیریوں کے جذبہ آزادی کو سرد نہیں کر سکتا‘برصغیر کا امن مسئلہ کشمیر کے حل سے مشروط ہے

مسلم لیگ (ن) آزادکشمیر کے مرکزی نائب صدر میجر(ر) گلزمان اعوان کی ٹیلیفونک گفتگو

ہفتہ 5 مئی 2018 20:52

مانچسٹر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 05 مئی2018ء) ظلم و جبر سے کشمیریوں کی آواز کو دبانا بھارتی حکمرانوں کی ناکام کوشش ہے ، مودی سرکار کا ظلم و جبر کشمیریوں کے جذبہ آزادی کو سرد نہیں کر سکتا ۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان مسلم لیگ ن آزادکشمیر کے مرکزی نائب صدر میجر(ر) گلزمان اعوان نے ٹیلیفونک گفتگو میں کیا ۔ انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر صرف زمین کا ہی نہیں بلکہ لاکھوں انسانوں کی بقاء کا مسئلہ ہے ۔

برصغیر کا امن مسئلہ کشمیر کے حل سے مشروط ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ بھارتی افواج مقبوضہ کشمیر میں انسانیت سوز مظالم ڈھا رہی ہے ، لاکھوں انسانی جانیں بھارت کی ہٹ دھرمی کی بھینٹ چڑھ چکی ہیں ، شہداء کا مقدس خون کسی بھی صورت رائیگاں نہیں جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ لائن آف کنٹرول پر بھارتی جارحیت سمیت مقبوضہ وادی میں انسانیت سوز مظالم کا نوٹس لے ۔ امن کا دعویدار بھارت کا مکروہ چہرہ ساری دنیا کے سامنے بے نقاب ہو چکا ہے ۔ تارکین وطن کشمیر ی و پاکستانی کمیونٹی نے مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرنے میں بھر پور کردار ادا کیا ہے ۔ وہ وقت دور نہیں جب کشمیری آزادی کی صبح دیکھیں گے ۔