چینی میزائل کی تنصیب پر امریکا کے تحفظات،مستقبل میں ان اقدامات کے دور رس نتائج مرتب ہوں گے

ہفتہ مئی 20:52

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 05 مئی2018ء) بحیرہ جنوبی چین میں چین میزائل کی تنصیب پر امریکا نے اپنے تحفظات کا اظہار کر دیا،مستقبل میں ان اقدامات کے دور رس نتائج مرتب ہوں گے۔ امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق امریکا نے چین کی جانب سے بحیرہ جنوبی چین میں عسکری اقدامات کرنے پر اپنے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مستقبل قریب میں ان اقدامات کے دور رس نتائج مرتب ہوں گے۔

(جاری ہے)

امریکی نشریاتی ادارے سی این بی سی نے براہِ راست امریکی حساس ادارے کے ذرائع سے رپورٹ کرتے ہوئے بتایا کہ چین نے بحیرہ جنوبی چین میں بحری جہاز شکن کروز میزائیلوں اور سطح زمین سے ہوا میں مار کرنے والا میزائل سسٹم نصب کیا ہے جبکہ اس کے ساتھ 3 چوکیاں بھی قائم کی گئی ہیں۔وائٹ ہاس کی جانب سے معمول کے مطابق میڈیا کو دی جانے والی بریفنگ میں اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کی ترجمان سارا سینڈر نے مذکورہ ٹی وی کی رپورٹ کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں کہا کہ ہم بحیرہ جنوبی چین میں بیجنگ کی جانب سے کیے گئے عسکری اقدامات سے پوری طرح واقف ہیں، اور اس سلسلے میں ہم نے چینی حکام کو اپنے تحفظات سے بھی آگاہ کردیا۔

متعلقہ عنوان :