مدینہ منورہ، عمرہ زائرین کی رہائش گاہ میں آگ لگ گئی،

عمارت میں 200سے زائد پاکستانی عمرہ زائرین کے ساتھ مصر،شام اور عراق کے زائرین رہائش پذیر

ہفتہ 5 مئی 2018 20:55

مدینہ منورہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 05 مئی2018ء) مسلمانوں کے مقدس شہر مدینہ منورہ میں عمرہ زائرین کی رہائش گاہ میں آگ لگ گئی،عمارت میں 200سے زائد پاکستانی عمرہ زائرین کے ساتھ ساتھ مصر،شام اور عراق کے زائرین رہائش پذیر ہیں۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیا کے مطابق مسلمانوں کے مقدس شہر مدینہ منورہ میں عمرہ زائرین کی رہائش گاہ مرکز الیاس میں آگ لگ گئی۔

ابتدائی طور پر بتایا گیا ہے کہ آگ عمارت کی چودہویں منزل پر شارٹ سرکٹ کے باعث لگی۔جائے حادثہ پر امدادی کارروائیاں جاری ہیں اور زیادہ تر زائرین کو نکال لیا گیا ہے۔نمائندے کے مطابق مرکز الیاس میں 200 سے زائد پاکستانی عمرہ زائرین بھی رہائش پذیر ہیں۔اس کے علاوہ وہاں مصر، شام اور عراق سے تعلق رکھنے والے عمرہ زائرین بھی موجود ہیں۔

متعلقہ عنوان :