بھارت، نیشنل فلم ایوارڈز کی تقریب کا بائیکاٹ،راشٹر پتی بھون ناراض، وزیر اعظم آفس کو آگاہ کر دیا

ہفتہ 5 مئی 2018 20:55

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 05 مئی2018ء) بھارت میں نیشنل فلم ایوارڈز کی تقریب کے بائیکاٹ پر راشٹر پتی بھون نے اپنی نارضگی سے وزیر اعظم آفس کو آگاہ کر دیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت میں نیشنل فلم ایوارڈز کی تقریب میں 55جیتنے والوں کی غیر حاضری کے تنازع پر پریشان راشٹر پتی بھون نے وزیراعظم کے دفتر کو اپنی ناراضی سے آگاہ کردیا ہے۔

(جاری ہے)

وزارت اطلاعات و نشریات کی طرف سے آخری لمحے میں شیڈول میں تبدیلی کی وجہ سے 55فنکاروں اور اسی طرح کے دیگر آرٹسٹوں نے تقریب کا بائیکاٹ کردیا تھا۔ واضح رہے کہ صدر رام ناتھ کوونڈ نے عہدہ صدارت سنبھالتے ہی واضح کردیا تھا کہ وہ انعامات کی تقریب میں شرکت نہیں کرینگے جسکا دورانیہ طویل ہوگا کیونکہ انہیں اپنی آئینی ذمہ داریاں بھی ادا کرنی ہیں۔

متعلقہ عنوان :