نوازشریف میں ہمت ہے تو بتائیں خلائی مخلوق کیا ہے،چوہدری شجاعت

لوگ اپنی مرضی سے پارٹیوں میں جارہے ہیں،کوئی دودھ پیتے بچے نہیں جو انہیں اٹھا کرلے جایا جارہاہے، پرویز مشرف سے ٹیلی فون کے ذریعے رابطہ ہوتا ہے،مسلم لیگ(ق)کے صدر کی میڈیا سے گفتگو

ہفتہ 5 مئی 2018 21:01

نوازشریف میں ہمت ہے تو بتائیں خلائی مخلوق کیا ہے،چوہدری شجاعت
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 05 مئی2018ء) پاکستان مسلم لیگ(ق)کے صدر چوہدری شجاعت نے کہا ہے کہ اگر نوازشریف میں ہمت ہے تو بتائیں خلائی مخلوق کیا ہے،لوگ اپنی مرضی سے پارٹیوں میں جارہے ہیں،کوئی دودھ پیتے بچے نہیں جو انہیں اٹھا کرلے جایا جارہاہے، پرویز مشرف سے ٹیلی فون کے ذریعے رابطہ ہوتا ہے۔پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چوہدری شجاعت حسین نے کہا کہ اگر نوازشریف میں ہمت ہے تو بتائیں خلائی مخلوق کیا ہے، ان کا مطلب فوج ہے، یہ فوج کو بدنام کرنا چاہتے ہیں، کبھی خلائی مخلوق تو کبھی کچھ نام دیتے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ لوگ اپنی مرضی سے پارٹیوں میں جارہے ہیں، کوئی دودھ پیتے بچے نہیں جو انہیں اٹھا کرلے جایا جارہاہے۔مسلم لیگ (ق)کے صدر نے کہا کہ الیکشن کے لیے خاص عینک لگائیں گے تو پتا چل جائے گا الیکشن کب اور کیسے ہورہے ہیں، انتخابی اتحاد پر فیصلہ کررہے ہیں اگر اتحاد کرنا پڑا تو کریں گے۔ایک سوال کے جواب میں چوہدری شجاعت نے کہا پرویز مشرف سے ٹیلی فون کے ذریعے رابطہ ہوتا ہے۔اوپر سے حکم آنے کے سوال پر ان کا کہنا تھا کہ جن کو اوپر سے حکم آتا ہے وہی بتاسکتے ہیں جب کہ پہلے پارلیمنٹ بن لینے دیں پھر بات کرتے ہیں کیسی بنتی ہے۔