6.4شدت زلزلے کے طاقتورجھٹکے،فلپائن میں عمارتیں لرز اٹھیں

جانی و مالی نقصانات کی تفصیلات موصول نہیں ہو سکیں، منیلا حکام

ہفتہ مئی 21:26

6.4شدت زلزلے کے طاقتورجھٹکے،فلپائن میں عمارتیں لرز اٹھیں
منیلا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 05 مئی2018ء) مشرقی فلپائن میں طاقتور زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے،ریکٹر سکیل پر شدت6.1 ریکارڈ کی گئی، عمارتیں لرز اٹھیں،جانی و مالی نقصانات کی تفصیلات موصول نہیں ہو سکیں۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق ہفتہ کو مشرقی فلپائنی علاقے میں طاقتور زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

(جاری ہے)

تقریباً نصف شب میں آنے والے زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر6.1 ریکارڈ کی گئی۔

زلزلے کا مرکز فلپائن کے دارالحکومت منیلا سے 310 کلومیٹر کی دوری پر زیر سمندر بتایا گیا ہے۔ ان جھٹکوں سے علاقوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور عمارتیں لرز کر رہ گئیں۔ مقامی ذرائع کے مطابق زلزلے کے مرکز کے قریبی علاقوں میں عمارتوں کو شدید نقصان پہنچا ہے۔ منیلا حکام نے جانی و مالی نقصان کی تفصیلات ابھی بیان نہیں ہیں۔

متعلقہ عنوان :