جو تبدیلی کا نعرہ لگایا اس پر عمل کرکے دیکھا یا ،خزانہ لوٹنے والے بس انجام کو پہنچنے والے ہیں،صوبائی وزیر مال علی امین گنڈہ پور

ہفتہ مئی 21:26

ڈیرہ اسماعیل خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 05 مئی2018ء) صوبائی وزیر مال سردار علی امین خان گنڈہ پور نے کہا ہے کہ 2018 کے الیکشن میں پی ٹی آئی ڈیرہ اسماعیل خان اور ملک بھر سے بھاری اکثریت سے کامیاب ہوگی،،عمران خان نے جو تبدیلی کا نعرہ لگایا تھا اس پر عمل کرکے دیکھا دیا ہے،خزانہ لوٹنے والے اپنے انجام کو پہنچنے والے ہیں،پی ٹی آئی کی بڑھتی ہوئی مقبولیت اور ہمارے عوامی منصوبوں کو دیکھ کر دیگر جماعتوں کے کارکنان پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کررہے ہیںوہ ڈیرہ اسماعیل کے چوگلیہ اور گورنمنٹ ہائی سکول نمبر3کے قریب عمر بازار میں انجمن تاجران شرقی سرکلر روڈ کے صدر چوہدری جمیل احمد کے زیر اہتمام جلسہ عام سے خطاب کر رہے تھے۔

(جاری ہے)

جلسہ میں پی ٹی آئی کے رہنما نواز خان،تحصیل ممبر راجہ شوکت علی سمیت دیگر نے شرکت کی علی امین گنڈہ پور جب جلسہ گاہ پہنچے تو ان کو پھولوں کے ہار پہنائے گئے، ان پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں اور آتش بازی بھی کی گئی جلسہ کے موقع پر وزیر مال سردار علی امین خان گنڈہ پور کو سونے کا تاج بھی پہنایا گیا اور مہمانوں کو علاقہ کی روایتی لنگیاں بھی پہنائی گئیں وزیر مال سردار علی امین گنڈہ پور نے اپنے خطاب کے دوران شرکاء کو اپنے ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے بھی آگاہ کیا اور کہا کہ آپ کا نمائندہ علاقہ کے خدمت کیلئے پیش پیش ہے انہوں نے کہا کہ اسلام کے نام نہاد ٹھیکہ داروں نے ہمیشہ اسلام کا نام استعمال کیا اور اسلام کی بجائے اسلام آباد کو فوقیت دی لیکن اب وہ دور ختم ہوچکا ہے اس موقع پر جمعیت علماء اسلام کے سرکردہ رہنما چوہدری محمد شفیق اور ان کے خاندان جبکہ دیگر معززین نے بھی پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کیا۔