ایزی لوڈ اور ہیوی لوڈ کا دور گزر چکا، تبدیلی کے دعویداروں نے صوبے کو تباہ و برباد کر دیا ہے،اعظم خان

ہفتہ مئی 21:26

مردان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 05 مئی2018ء) مسلم لیگ(ن) حلقہ پی کے 50کے نامزد اُمیدوار اعظم خان نے کہا کہ ایزی لوڈ اور ہیوی لوڈ کا دور گزر چکا ہے تبدیلی کے دعویداروں اور ایزی لوڈ والوں نے صوبے کو تباہ و برباد کر دیا ،سابق وزیر اعلیٰ امیر حیدر خان ہوتی کے دورمیں ریکارڈ ساز کرپشن ہوئی ہے غریب عوام کا پیسہ غریبوں پر خرچ نہیں ہوا صرف اُنہوں نے اپنی جیبوں کو بھرا تھا۔

وہ اپنی رہائش گاہ پر پارٹی کارکنوں کے اجتماع سے خطاب کر رے تھے۔ اس موقع پر نوابزادہ ارسلا خان ہوتی، حاجی خان اکبر آفریدی، ضلعی صدرعنایت باچہ ایڈوکیٹ، مسلم لیگ(ن) یوتھ ونگ مردان کے صدر فخر الزمان طاہر خیلی، ڈاکٹر ظفر ودیگر نے بھی خطاب کیا ۔اعظم خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم نے بھی جتنے کپڑے نہیں بدلے جتنے خواجہ محمد خان ہوتی نے پارٹیاں تبدیل کرنے کی ہیڈ ٹرک کی ہے اُنہوں نے سکندری،محب روڈ،پار ہوتی و دیگر علاقے کو نظر انداز کیا تھا عوام اب اُن کے مکرو فریب میں مزید نہیں آئینگے۔

(جاری ہے)

اعظم خان نے کہا کہ اس وقت مردان میں تقریباً72کلو میٹر سوئی گیس لائن پر کام جاری ہے جس سے پسماندہ علاقوں میںگیس کی سہولت میسر آئیگی۔۔پاکستان مسلم لیگ(ن) واحد سیاسی جماعت ہے جو غریب عوام کے حقوق کیلئے جنگ لڑرہی ہے صوبائی صدر انجینئر امیر مقام کی قیادت میں پارٹی مضبوط اور فعال ہو چکی ہے ۔مسلم لیگ(ن) ہی صوبے کو بہترین قیادت دے سکتی ہے۔یہی وجہ ہے کہ لوگ دھڑا دھڑ مسلم لیگ میں شامل ہو رہے ہیں۔