عوام اب تبدیلی کے دعویداروں کے مکرو فریب میں نہیں آئینگے، گل نواز کاکڑ

ہفتہ 5 مئی 2018 21:26

مردان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 05 مئی2018ء) جمعیت علماء اسلام(ف) کے صوبائی رہنما اور حلقہ پی کی53مردان کے اُمیدوار گل نواز کاکڑ نے کہا کہ تبدیلی کے دعویداروں نے صوبے کو دلدل میں دھکیل دیا عوام آئندہ اُن کے مکرو فریب میں نہیں آئینگے۔ خیبر پختونخوا میں تھانہ کلچر ، پٹواری کلچر کا خاتمہ ، محکمہ صحت ، محکمہ تعلیم میں اصلاحات وغیرہ صرف سوشل میڈیاتک محدود ہیں متحدہ مجلس عمل عام انتخابات میںڈانس پارٹی والوں کا صفایا کرے گی ۔

وہ ہفتے کو میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کر رہے تھے۔ اُنہوں نے کہا کہ جمعیت علماء اسلام(ف) میں شمولیتوں کا سلسلہ جاری ہے محمد آباد سیری، باغ ارم ، مایار کی مختلف سیاسی جماعتوں سے عوام مستعفی ہوکر جمعیت علماء اسلام(ف) میں شمولیت اختیار کی۔

(جاری ہے)

عوام کی نظریں ایک بار پھر جمعیت علماء اسلام پر لگی ہوئی ہیں یہی وجہ ہے کہ لوگ جوق درجوق شامل ہو رہے ہیں۔

گل نواز کاکڑ نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا کے تمام ایم پی ایز کا احتساب کیا جائے کیونکہ تبدیلی کے نام پر قوم کو دھوکہ دیاگیا اُنہو ں نے کہا13مئی کو مینار پاکستان لاہور میں منعقدہ ہونے والے جمعیت علماء اسلام (ف ) کے تاریخی جلسے سے مخالفین کی نیند حرام ہو جائیں گی۔ اور انشاء اللہ ایک مرتبہ پھر متحدہ مجلس عمل کی حکومت آئے گی ۔ اور اللہ کی زمین پر اللہ اور رسول ؐ کا نظام نافذ کرکے دم لیں گے اور ملک میں تمام فیصلے شریعت کے مطابق ہوں گے۔