باجوڑایجنسی ، پولیٹکل انتظامیہ کا تنگی بازار منشیات فروشوں کیخلاف کریک ڈائون،متعدد دوکانیں سیل ، بڑی مقدار میں چر س بر آمد

ہفتہ 5 مئی 2018 21:29

باجوڑ ایجنسی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 05 مئی2018ء) باجوڑایجنسی کی پولیٹکل انتظامیہ کا ایجنسی ہیڈ کواٹر خار تنگی بازار اور ملحقہ علاقوں میں منشیات فروشوں کیخلاف کریک ڈائو ن کیا جس کے دوران متعدد منشیات فروش گرفتار کرلے ہیں ، منشیات کے کئی دوکانیں سیل ،بڑی مقدار میں چر س بر آمد،گر فتار آفراد ہیڈ کواٹر جیل خار منتقل ۔ذرائع کے مطابق باجوڑایجنسی کے پولیٹیکل انتظامیہ نے پو لیٹکل ایجنٹ انجینئر عامر خٹک کے خصوصی ہدایت پر اسسٹنٹ پو لیٹکل ایجنٹ عارف خان یوسفزئی کے زیر نگرانی پولیٹکل تحصیلدار خار عجم خان آفریدی نے ایجنسی کے مختلف بازاروں اور علاقوں میں منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی شروع کی ہیں اور ہیڈ کواٹر خار اور تنگی بازار اوردیگر بازاروں سمیت ایجنسی کے دیگر علاقوں میں مختلف کاروائیوں کے دوران کئی منشیات فرشوں کو گرفتار کیاگیاہیں۔

(جاری ہے)

پو لیٹکل تحصیلدار عجم خان آفریدی نے باجوڑ لیویز فورس کے بھاری نفری کے ہمرا ہ مسلسل عوامی شکایتوں پر ایجنسی کے ہیڈ کواٹر خار تنگی بازاراور ملحقہ علاقوں میں منشیات فروشوں کے خلاف چھاپے مارے چھاپوں کے دوران کئی منشیات فروش گرفتار کرلی گئی ہیں ۔ منشیات فروشوں سے چرس اور دیگر نشہ آور اشیاء برآمد کی گئی ہیں ۔ اس دوران پو لیٹکل تحصیلدار نے منشیات فروشوں کے متعدد دوکانیں سیل کر نے کا حکم دیا باجوڑایجنسی کے لوگوں نے پولیٹکل انتظامیہ کی طرف سے عوامی بھلائی کے لیے بازاروں کے دورے کرنے اور منشیات فروشوں کے خلاف سخت ترین کاروائی کرنے کا خیر مقدم کیا۔

متعلقہ عنوان :