خیبر پختونخوامیں باڈی بلڈنگ کھیل سخت دھچکا، انٹر ڈویژن انڈر23گیمز سے تن سازی کے مقابلوں کونکال دیا گیا

ہفتہ 5 مئی 2018 21:29

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 05 مئی2018ء) خیبر پختونخوامیں باڈی بلڈنگ کھیل سخت دھچکالگ گیا،پی ایس بی کوچنگ سینٹر پشاور میں ہونیوالے باڈی بلڈنگ کے ایونٹ میں ہنگامہ آرائی باڈی بلڈنگ کیلئے مہنگاپڑگیا جس پرصوبائی سپورٹس ڈائریکٹر یٹ نے ہفتے سے شرو ع ہونیوالے انٹر ریجنل انڈر23گیمزسے نکال دیاہے ۔محکمہ کھیل خیبر پختونخواکے زیر اہتمام صوبے کے مختلف ساتوں ڈویژن میں مختلف کھیلوں کا انعقاد کیا جسکے بعد آج سے صوبائی دارالحکومت پشاورمیںتین روزہ انٹر ڈویژن کے انڈر23گیمز کا انعقاد کیا جارہاہے ،اس میں دوسری کھیلوں کی طرح باڈی بلڈنگ کے مقابلوں بھی شامل کیاگیاتھا جسکی وجہ سے پشاو ر اور صوبے کے دیگر اضلاع کے تن سازوں میں خوشی کی لہر دوڑگئی ،تاہم باڈی بلڈنگ کھلاڑیوں کی امیدوں پر اس وقت پانی پھیر گیا جب چند روزقبل پی ایس بی کوچنگ سینٹر پشاور میں منعقدہ باڈی بلڈنگ مقابلوں میںہال میں موجود تماشائیوں اور مختلف جیم کے عہدیداروںنے ایک متنازعہ فیصلے پر سخت برہمی کا اظہارکرکے ہنگامہ کھڑاکردیا ،اس دوران ہال میں لاٹھی چارج بھی ہوئی اور کرسیاں بھی چلیں۔

(جاری ہے)

اس صورت حال پر صوبائی محکمہ کھیل کے حکام نے سخت ایکشن لیتے ہوئے ہفتے سے شروع ہونیوالے انٹر ڈویژن انڈر23گیمز سے باڈی بلڈنگ مقابلوں کونکال دیا،جسکی وجہ سے کھلاڑیوں کی امیدوں پر پانی پھیردیاگیا۔

متعلقہ عنوان :