ڈیرہ ، گومل یو نیورسٹی میں 1.888ملین روپے کی لاگت سے غیر معیاری میش فنسنگ کی تنصیب پر اعلی سطحی تحقیقاتی کمیٹی کا یونیورسٹی کا دور

ہفتہ 5 مئی 2018 21:29

ڈیرہ اسماعیل خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 05 مئی2018ء) گومل یو نیورسٹی میں 1.888ملین روپے (ایک اعشاریہ آٹھ سو اٹھاسی ملین روپے )کی لاگت سے غیر معیاری میش فنسنگ کی تنصیب پر اعلی سطحی تحقیقاتی کمیٹی نے گومل یونیورسٹی کا دورہ کیا ،ڈائریکٹر جنرل آڈٹ کی نشاندہی پر وائس چانسلر گومل یو نیورسٹی نے اعلی سطحی تحقیقاتی کمیٹی قائم کی جس کے ممبران ڈویژنل مانیٹیرینگ آفیسر اشفاق خان، محکمہ سی اینڈ ڈبلیو کے نمائندہ ایس ڈی او یوسف خان نے گومل یونیورسٹی کا دورہ کیا اور گومل یونیورسٹی کے رجسٹرار دل نواز خان ،ایڈیشنل ڈائریکٹر پلاننگ اینڈ ڈیویلپمنٹ اول زمان خان،ڈائریکٹر فنانس اقبال اعوان،محکمہ ورکس گومل یونیورسٹی کے ایس ڈی او عرفان نیازی،سابقہ سیکورٹی آفیسر شمروز خان اور دیگر اہلکاروں سے ملاقات کی اور ان سے صورت حال سے متعلق گفتگو کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر سابقہ سیکورٹی آفیسر شمروز خان نے کہا کہ میری جانب سے کراچی ائیرپورٹ کی طرح کی میش فنسنگ کی تنصیب کا مطالبہ کیا گیا تھا کہ سیکورٹی کا حقیقی مقصد حاصل ہو مگر یہ میش اس معیار کی نہیں اور اس حوالے سے میش کی تنصیب سے قبل ہی میں نے تحریری طور پر اپنے خدشات اور خامیوں کی متعلقہ حکام کو نشاندہی کی تھی جس کو خاطر میں نہیں لایا گیا کمیٹی نے سابقہ ڈائریکٹر ورکس اقبال زیب کی نگرانی میں لگائی میش فنسنگ کا فزیکل معائینہ کیا اور اسکی کوالٹی تنصیب اور دیگر معاملات پر تشویش کااظہار کیا کمیٹی نے متعدد مقامات پر لگائی میش کے نمونے بھی حاصل کئے واضح رہے کہ گزشتہ ماہ ڈی جی آڈٹ کی نشاندہی پر وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد سرور نے مبینہ بدعنوانی میں شریک افراد کو بے نقاب کرنے اور انہیں قرار واقعی سزا دینے کے لیئے اعلی سطحی کمیٹی قائم کی آڈٹ کمیٹی کی رپورٹ میں گومل یونیورسٹی کے سابق ڈائریکٹر ورکس اقبال زیب خٹک کی نگرانی میں پی سی ون کی منظوری کے بغیر میش فنسنگ کی تنصیب میں قوائد و ضوابط کی خلاف ورزیوں کی نشاندہی کی گئی تھی جس پر نے چار رکنی تحقیقاتی کمیٹی قائم کی تھی ۔

ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر اور محکمہ سی اینڈ ڈبلیو کے نمائندہ نے منصوبہ سے متعلق دیگر دستاویزات کا بھی مشاہدہ کیا اور چند ضروری دستاویزات شعبہ ورکس کو جلد از جلد فراہم کرنے کی ہدایت بھی جاری کی۔

متعلقہ عنوان :