ڈیرہ ، اسلام امن کا درس دیتا ہے ،مدارس کے طلباء پر اسلام کا حقیقی چہرہ دنیا کو دکھانے سے متعلق اہم ذمہ داری عائد ہوتی ہے، ڈاکٹر محمد سرور

ہفتہ 5 مئی 2018 21:29

ڈیرہ اسماعیل خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 05 مئی2018ء) گومل یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد سرور نے کہا ہے کہ اسلام امن برداشت رواداری بھائی چارے کا درس دیتا ہے مدارس سے فارغ ہونے والے طلباء پر اسلام کا حقیقی چہرہ دنیا کو دکھانے کے حوالے سے اہم ذمہ داری عائد ہوتی ہے ۔ان خیالات کااظہار انہوں نے خانقاہ جامعہ برہانیہ تعلیم القرآن کڑی شموزئی میں سالانہ تقریب دستار بندی حفاظ سے خطاب کے دوران کیا ۔

جامعہ کے مہتمم پیر مولانا قاری حمیدالدین گومل یونیورسٹی کے رجسٹرار دل نواز خان، چیئرمین شعبہ عربی و علوم اسلامیہ پروفیسر ڈاکٹر مولانا حافظ صلاح الدین نے بھی اس موقع پر خطاب کیا جب کہ قاری محمد سہیل ، قاری محمد کریم غفاری اور دیگر قرا نے تلاوت کلام پاک کی سعادت حاصل کی۔

(جاری ہے)

وائس چانسلر گومل یونیورسٹی نے کہا کہ اس حقیقت سے انکار ممکن نہیں کہ دینی مدارس کی اکثریت ہمارے بچوں کو دین کی تعلیمات دہلیز پر فراہم کر رہے ہیں اسلام امن برداشت انسانیت کی خدمت کا دین ہے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی تعلیمات میں حقیقی اور ابدی کامیابی پوشیدہ ہے مگر افسوس ہم نے دینی تعلیمات پر عمل ترک کردیا ہم نے اپنی خواہشات اور پسند نہ پسند کو دین کا مبادلہ اوڑھانے کی ناکام کوشش کی جس کے نتیجہ میں ہم مذہب سے دور اور مسائل و مشکلات کا زیادہ شکار ہوگئے ہیں انہوں نے کہا کہ آج کی اس تقریب میں شرکت پر مجھے انتہائی خوشی ہوئی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان اور امت مسلمہ نازک دور سے گزر رہے ہیں اسلام دشمن قوتوں کے عزائم کو ناکام بنانے کے لیئے ہمیں اسلامی اخوت کو پروان چڑھانا ہوگا اور مذہب کی حقیقی روح سے اپنے نوجوانوں کو روشناس کرانا ہوگا

متعلقہ عنوان :