جو قومیں اپنی ثقافت کو زندہ نہیں رکھتی وہ صفحہ ہستی سے مٹ جاتی ہیں،ضلعی نائب ناظم اسد علی

ہفتہ مئی 21:29

مردان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 05 مئی2018ء) ضلعی نائب ناظم اسد علی نے کہاہے کہ جو قومیں اپنی ثقافت کو زندہ نہیں رکھتی وہ صفحہ ہستی سے مٹ جاتی ہیں ،ضلعی حکومت مردان کے ثقافت کو فروغ دینے کیلئے کوشاں ہیں اور اس حوالے سے ٹھوس اقدامات اٹھائے گئے ہیں۔وہ مقامی شادی ہال میں "رنگ مردان"فیملی فیسٹول کے افتتاح کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کررہے تھے۔

اس موقع پر ضلع کونسل کے رکن اشتیاق اور فریسکو انٹرٹیمنٹ کے آرگنائزر عمران صفی بھی موجود تھے۔اسد علی نے کہاکہ مردان کے عوام کو تفریح کے زیادہ سے زیادہ مواقع دینے کے لئے ضلعی حکومت کوشاں ہیں۔رنگ مردان فیملی فیسٹول سے مردان کی ثقافت کو فروغ حاصل ہو گاانہوںنے کہاکہ مردان کے غیور عوام اپنی ثقافت کو زندہ رکھنے اور اپنے اسلاف کے بتائے ہوئے اصولوں پر عمل پیرا ہے۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ فیملی فیسٹول کا مقصد خواتین کو تفریح کے مواقع فراہم کرنا ہے۔اس فیسٹول میں خواتین کے لئے مینا بازار،ہینڈی کرافٹ سٹالز،فوڈ سٹالز جبکہ بچوں کے لئے پلے لینڈ ،میجک شو اورکوئز شو رکھے گئے ہیں۔انہوںنے کہاکہ مردان کے مقامی خواتین کے ہاتھوں سے بنی ہوئی اشیاء بھی رکھے گئے ہیں تاکہ یہاں کی ہنر مند خواتین کے ہنر کو فروغ دیا جاسکے۔

انہوں نے کہاکہ فیسٹول کے اختتام پر مردان سے تعلق رکھنے والے مختلف شخصیات جنہوں نے اپنے شعبوںمیں کارہائے نمائے انجام دیے ہیں انہیں انعامات سے بھی نوازا جائے گا۔ انہوںنے کہاکہ مردان کے ٹیلنٹ اور نئی نسل کی صلاحیتوں کے فروغ میں یہ فیسٹول ایک اہم سنگ میل ثابت ہو گا۔انہوںنے کہاکہ فیسٹول میںثقافتی خوراک چپلی کباب،کابلی پلاؤ،ثقافتی تصاویر اوردا رنگونو مخام کے نام سے کلچرل شو کا انعقاد بھی کیا گیاہے۔

متعلقہ عنوان :