تحریک انصاف نے وزیر قانون رانا ثنائ اللہ کو لیگل نوٹس بھجوا دیا‘7 روز میں معافی مانگیں ورنہ 50 ملین ہتک عزت کا دعویٰ دائر کیا جائیگا ‘ متن

ہفتہ مئی 21:35

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 05 مئی2018ء) تحریک انصاف نے وزیر قانون و پارلیمانی امور پنجاب رانا ثنائ اللہ خاں کو لیگل نوٹس بھجوا دیا۔قانونی چارہ جائی کے تحت لیگل نوٹس تحریک انصاف کی رہنما عظمیٰ کاردار نے صوبائی وزیر رانا ثنا اللہ کو بھجوا یا۔

(جاری ہے)

نوٹس میں کہا گیا ہے کہ رانا ثنا اللہ تحریک انصاف کی خواتین سے متعلق اپنے بیان پر 7 روز میں معافی مانگیں ورنہ دوسری صورت میں ان کے خلاف 50 ملین ہتک عزت کا دعویٰ دائر کر دیا جائے گا۔