قصور، بدنام زمانہ جوئے کے اڈوںپر پولیس کے چھاپے ،18قمار باز گرفتار، دائو پر لگی رقم برآمد

ہفتہ مئی 21:40

قصور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 05 مئی2018ء) تھانہ بی ڈویژن اور سٹی پتوکی پولیس کے بدنام زمانہ جوئے کے اڈوںپر چھاپے ،18قمار باز رنگے ہاتھوں گرفتار،دائو پرلگی ہزاروں روپے کی رقم اور موبائل فون برآمد،مقدمات درج ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ڈی پی اوقصور زاہد نواز مروت کی خصوصی ہدایات پر تھانہ بی ڈویژن پولیس نے ایس ایچ او وحید عارف کی زیر نگرانی خفیہ اطلاع پر رکن پورہ میں بدنام زمانہ یوسف کمبوہ کے ڈیرے پر ریڈ کرتے ہوئے پانچ ملزمان اشفاق،وارث،مصطفی،بابراور جابر کو گرفتار کرکے ملزمان کے قبضہ سے دائو پر لگی ہزاروں کی رقم برآمد کرلی گئی جبکہ یوسف کمبوہ موقعہ سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا جبکہ دیگر کاروائیوں میں تھانہ بی ڈویژن پولیس نے تین شراب فروشوں کو گرفتار کر کے ملزمان کے قبضہ سے 45لیٹر شراب برآمد کرکے مقدمات درج کیے ،اسی طرح تھانہ سٹی پتوکی پولیس نے ایس ایچ او علی حسین کی زیر نگرانی مین بازار پرانی منڈی پتوکی میں کاروائی کرتے ہوئے 13قمار بازوں جاوید اقبال،ارشد،مدثر، عظمت، ارشد ، غلام علی ،عامر سعید،مظہر ،ظفر اقبال،عبدالغفور،افضل،،ریاض اور خالد کو گرفتار کرکے دائو پر لگی ہزاروں کی رقم برآمد کر کے مقدمہ درج کرلیا ہے۔

متعلقہ عنوان :