سیالکوٹ ، عدالت نے ہیرون برآمد گی مقدمہ میں نا ئجیرین خاتون اور مرد کو مجموعی طور پر ساڑھے تین سال قید و جرمانے کی سزا سنا دی

ہفتہ 5 مئی 2018 21:40

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 05 مئی2018ء) ایڈیشنل سیشن جج نے ہیرون برآمد گی مقدمہ کا فیصلہ سناتے ہوئے نائجیرین خاتون اور مرد کو مجموعی طور پر ساڑھے تین سال قید اور جرمانے کی سزائے سنا دی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کیمطابق ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سیالکوٹ محمد زاہد غزنوی نے گذشتہ روز اینٹی نارکوٹکس فورس کی جانب سے درج ہیروئن کے ایک مقدمہ کافیصلہ سناتے ہوئے غیر ملکی نائجیرین مجرم جسٹن چیکومیکا کو ایک سال8ماہ قید بامشقت اور20ہزار جرمانہ کی سزا سنائی جبکہ اسکی ساتھی ملزمہ گریس نینا کو11ماہ قید بامشقت اور20ہزار جرمانہ کی سزا سنائی۔

عدم ادائیگی جرمانہ مجرمان کو مزید تین تین قید بھگتنا ہو گی۔ معزز جج نے مجرم جسٹن چیکو میکا کو ویزہ کی مدت ختم ہونے کے باوجود پاکستان میں غیر قانونی طور پر رہنے پر ایک سال مزیدقید بامشقت کی بھی سزا سنائی۔ دریں اثنا ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد زاہد غزنوی نے تھانہ رنگپورہ میں درج منشیات کے ایک اور مقدمہ کا فیصلہ سناتے ہوئے مجرم منصور کو تین ماہ قید بامشقت اور2ہزار جرمانہ کی سزا سنائی، عدم ادائیگی جرمانہ مجرم کو مزید پانچ یوم قید بھگتنا ہو گی۔