اولیاء اللہ کے آستانے رشدوہدایت کے سرچشمے ہیں، چوہدری اسد محمود

ہفتہ مئی 21:40

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 05 مئی2018ء) اولیاء اللہ کے آستانے رشدوہدایت کے سرچشمے ہیں جہاں سے امن و محبت کا درس ملتا ہے ۔ان خیالات کا اظہار پاکستان مشائخ وعلماء کونسل کے مرکزی چیف آگنائزراور دربار عالیہ گھمکول شریف کے ترجمان چوہدری اسد محمود نے گزشتہ روز یہاں دربار عالیہ حضرت سیدنا امام علی الحق شہید المعروف امام صاحب ؒ حاضری کے موقع پر کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہاولیاء امت نے دامن مصطفیؐ سے وابستہ ہو کر لاکھوں لوگوں کی زندگیوں میں انقلاب برپا کیا اور اپنے قول و فعل سے شجر اسلام کی آبیاری فرمائی۔ بزرگان دین نے ہمیشہ محبتوں کو فروغ دیا اور نفرتوں کی بیخ کنی کی یہی وجہ ہے مخلوق خدا ان کی طرف دیوانہ وار کھینچی چلی آتی ہے ۔موجودہ وقت کا تقاضا ہے کہ اولیاء اللہ کے مشن کو فروغ دیتے ہوئے محبت رسولؐکے ابدی چراغ روشن کئے جائیں۔اس موقع پر مرکزی سیکرٹری اطلاعات و نشریات مشائخ وعلماء کونسل ملک مظہر حسین اعوان نقشبندی ،صاحبزادہ محمد زریاب اشرف اور ڈاکٹر نذیر احمد بھی ان کے ہمراہ تھے۔

متعلقہ عنوان :