پنجاب یونیورسٹی انسٹی ٹیوٹ آف اپلائیڈ سائیکالوجی کے زیر اہتمام ڈاکٹر بلال صوفی کی یاد میں تعزیتی ریفرنس

ہفتہ 5 مئی 2018 21:40

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 05 مئی2018ء) پنجاب یونیورسٹی انسٹی ٹیوٹ آف اپلائیڈ سائیکالوجی کے زیر اہتمام شعبہ نفسیات میں ڈاکٹر بلال اسلم صوفی کی خدمات و تعلیمات کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے تعزیتی ریفرنس کا انعقاد کیا گیا۔

(جاری ہے)

اپنے خطاب میں ڈائریکٹر انسٹی ٹیوٹ آف اپلائیڈ سائیکالوجی پروفیسر ڈاکٹر فرح ملک، پروفیسر ڈاکٹر رفعیہ حسن،پروفیسر ڈاکٹر نسیم شوکت، پروفیسر ڈاکٹر نجمہ نجم، پروفیسر ڈاکٹر روحی خالد، ریاض فتیانہ، پروفیسر ڈاکٹر رخسانہ کوثر، پروفیسر ڈاکٹر گلزار احمد، میکس بابری،مس ریحانہ نذیر، آفتاب احمد، ڈاکٹر سارہ شاہد، ڈاکٹر رفعیہ رفیق، ڈاکٹر شازیہ خالد، حمزہ بلال اور مس وجیہ بلال نے ڈاکٹر بلال اسلم صوفی کی شعبہ کیلئے خدمات کو زبردست الفاظ میں سراہا۔

اس موقع پر ملک بھر سے بڑی تعداد میں نامور نفسیات دان بھی شریک ہوئے۔ اپنے خطاب میں ڈاکٹر فرح ملک نے کہا کہ ڈاکٹر بلال اسلام صوفی کا تاریخی پس منظر بیان کرتے ہوئے ان کی شعبہ نفسیا ت کیلئے تعلیمات بیان کیں۔ تقریب میں ڈاکٹر بلال کی یاد میں ڈاکیومینٹری پیش کی گئی بعد ازاں عارفانہ کلام اور فاتحہ خوانی ہوئی۔ ڈاکٹر رفعیہ حسن نے اختتامی کلمات پیش کئے۔