پنڈی گھیب ، پولیس کا شراب کی بھٹی پر چھاپہ ، 70 لیٹر شراب بر ایک شخص گرفتار

ہفتہ 5 مئی 2018 21:40

پنڈی گھیب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 05 مئی2018ء) پنڈی گھیب پولیس نے موضع کنٹ میں شراب کی بھٹی پر چھاپہ مار کر 70 لیٹر شراب بر آمد کرکے ایک شخص کوگرفتار کرلیا، پولیس رپورٹ کے مطابق اے ایس آئی تھانہ پنڈی گھیب سعید اختر نے دوران گشت عملہ کے ہمراہ موضع کنٹ کی ڈھوک میں قائم شراب کی بھٹی پر چھاپہ مارا تو ملزم فتح خان دیسی شراب تیار کر رہا تھا جس نے پولیس کو دیکھتے ہی بھاگنے کی کوشش کی لیکن پولیس اہلکاروں نے اسے پکڑتے ہوئے موقع پر تازہ تیار شدہ 50 لیٹر دیسی شراب جبکہ مزید تلاشی پر زمین میں دفن 20 لیٹر لعن شراب کے دو گھڑے برآمد کر کے شراب کی تیاری میں استعمال ہونے والے آلات کشید سمیت دیگر سامان ضبط کرلیا اور ملزم کے خلاف امتناع منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرتے ہوئے شراب کے نمونے لیبارٹری تجزیے کیلئے بھجوا دیے۔

متعلقہ عنوان :