اشتعال انگیز تقاریر کیس،متحدہ بانی کے ایک بار پھر ناقابل ضمانت ورانٹ جاری

ہفتہ 5 مئی 2018 21:43

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 05 مئی2018ء) انسداددہشت گردی کورٹ میں اشتعال انگیز تقاریر کیس میں بانی ایم کیوایم سمیت دیگر مفرور ملزموں کے ایک بار پھر ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے،ہفتے کو سماعت کے موقع پر ڈاکٹر فاروق ستار، شاہد پاشا، قمرمنصور ، گلفراز خٹک، امجداللہ پیش ہوئے۔

(جاری ہے)

پولیس نے 7 مقدمات کا ایک عدالت میں چالان پیش کر دیا۔ عدالت نے دیگر مقدمات کا چالان پیش کرنے اور مفرور ملزموں کی گرفتاری کا حکم جاری کرتے ہوئے سماعت 2 جون تک ملتوی کر دی۔سماعت کے کچھ دیر بعد عامر خان، خواجہ اظہارالحسن، روف صدیقی اور دیگر ملزم عدالت پہنچے۔