پیپلزپارٹی کو جلسی اور جلسے کا فرق ہم بتائیں گے،فاروق ستار

ہفتہ 5 مئی 2018 21:43

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 05 مئی2018ء) ایم کیو ایم پاکستان کے رہنماء ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا ہے کہ سارے اختلاف کو بالائے طاق رکھ کر جلسہ کررہے ہیں اور پیپلزپارٹی کو بتائیں گے کہ جلسی اور جلسیمیں کیا فرق ہے۔ہفتے کوایم کیو ایم پاکستان کے رہنما فاروق ستار اور عامر خان بانی ایم کیو ایم کی اشتعال انگیز تقریر کیس سے متعلق عدالت میں پیشی کے موقع میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فاروق ستار نے کہا کہ ’آج کراچی میں تاریخی جلسہ ہوگا جس میں نوجوان بڑی تعداد میں شریک ہوں گے‘۔

انہوں نے کہا کہ ’پیپلزپارٹی نے ٹینکی گراونڈ میں جلسہ کیا تو پانی کی ٹینکی خالی تھی اور ان کیجلسیکے بعد بھی ٹینکی خالی تھی لیکن ہم بتائیں گے کہ جلسی اور جلسے میں کیا فرق ہے، ہم بتائیں گے کہ خالی اور بھری ہوئی ٹینکی میں کیا فرق ہے‘۔

(جاری ہے)

ایم کیوایم رہنما ؤں نے کہا کہ ’سارے اختلاف کو بالائے طاق رکھ کر جلسہ کررہے ہیں، ہم بیٹھیں گے اور اختلافات کو ختم کریں گے، ایم کیوایم میں اصلاحات ہونی چاہئیں اور احتساب ہونا چاہیے‘۔

انہوں نے کہا کہ’ہم عدم تشدد کی پالیسی پر یقین رکھتے ہیں، 23 اگست کے بعد ہم پر مقدمات بنانا زیادتی اور ناانصافی ہے‘۔عامرخان نے کہا کہ ’ایم کیو ایم ایک تھی اور ایک ہی رہے گی، ایم کیو ایم جہاں تھی وہیں کھڑی ہوگی‘۔صحافی کی جانب سے ایک سوال کیا گیا کہ اس جلسے کے بعد دونوں دھڑے ایک ہو جائیں گی عامر خان نے جواب دیا کہ ’کیا آپ کو نظر نہیں آرہا ایم کیو ایم ایک ہی ہے‘۔ایک صحافی نے عامر خان سے سوال کیا کہ فاروق ستار نے آپ پر الزامات لگائے کیا کہیں گے، اس پر ایم کیوایم رہنما نے کہا کہ ’جس نے الزام لگایا اس سے ہی جا کر پوچھیں۔