متحدہ کے گڑ ھ لیاقت آباد ایم کیو ایم نامنظورکے نعرے

ہفتہ 5 مئی 2018 21:43

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 05 مئی2018ء) جمعہ اور ہفتے کی درمیانی شب لیاقت آباد کے مکین ایم کیو ایم کے خلاف سڑکوں پر آگئے، مظاہرین نے جلسہ نامنظور اور ایم کیو ایم نامنظور کے نعرے لگا دیئے۔

(جاری ہے)

لیاقت آباد کے مکین متحدہ پاکستان کے خلاف بینرز اور پلے کارڈز اٹھائے سڑکوں پر نکل آئے، مختلف مقامات پر مظاہروں میں خواتین بھی شریک تھیں، مظاہرین نے نعرے بازی کرتے ہوئے اپنا فیصلہ بھی سنا دیا۔مظاہرین نے سوال کیا کہ ایم کیو ایم والوں کو پانچ سال بعد مہاجروں کی یاد کیسے آگئی پارٹی رہنما جانبدارانہ مردم شماری پر خاموش کیوں رہے۔