سرجانی ٹاؤن کے علاقے علی محمد گوٹھ میں پولیس کی کارروائی ،ایک ملزم کو گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کرلیا

ہفتہ مئی 21:43

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 05 مئی2018ء) سرجانی ٹاؤن کے علاقے علی محمد گوٹھ میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ایک ملزم کو گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کرلیا،جبکہ ملزم کے دو ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ،،پولیس کے مطابق ملزم اسٹریٹ کرمنل ہے جس کے خلاف مقدمہ درج کرلیا،ہفتے کو بلال کالونی کے علاقے نارتھ کراچی میں پولیس نے کارروائی کے دوران ایک اسٹریٹ کرمنل کامران کو گرفتار کرلیا،جس کے قبضے سے اسلحہ برآمد ہوا ہے،سول لائن پی آئی بی کالونی پولیس نے گ ٹکا مافیا کے خلاف آپریشن کرتے ہوئے 2 گٹکا فروشوں کو گرفتار کر کے بھاری مقدار میں گٹکا برآمد کرلیا ہے۔

متعلقہ عنوان :