Live Updates

عوام عام انتخابات میں کٹھ پتلی سیاستدانوں کو مسترد کردیں گے، نصرت واحد

ہفتہ 5 مئی 2018 21:43

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 05 مئی2018ء) پاکستان تحریک انصاف وومن ونگ سندھ کی صدر نصرت واحد نے کہا ہے کہ عوام عام انتخابات میں کٹھ پتلی سیاستدانوں کو مسترد کردیں گے۔ آصف علی زرداری اور نوازشریف نے اپنی جماعتوں کے 3 ، 3 بار برسراقتدار رہنے کے باوجود عوامی فلاح و بہبود، ملک کے انفراسٹرکچر کی بہتری، مہنگائی و بیروزگاری کے خاتمے کے بجائے اپنے بینک بیلنس اور جائیدادوں میں اضافہ کیا ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے رانا ثناء اللہ، عابد شیر علی اور طلال چوہدری کی جانب سے لاہور میں تحریک انصاف کے جلسے میں شرکت کرنے والی خواتین کے بارے نازیبا ریمارکس پر مذمتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ سیاسی سرگرمیوں میں حصہ لینے والی خواتین کے بارے میں مسلم لیگ (ن) کے رہنمائوں کے ریمارکس قابل مذمت ہیں۔

(جاری ہے)

خواتین ملکی سیاست سمیت ہر شعبہ زندگی میں اہم کردار ادا کررہی ہیں۔

نوازلیگ کے رہنما اپنے قائد کی نا اہلی کے باعث حواس باختہ ہوگئے ہیں۔ نصرت واحد نے مزید کہا کہ پانامہ کیس میں نوازشریف کو سزا کے بعد اہم رہنما (ن) لیگ نوازشریف کا ساتھ چھوڑ دیں گے۔ تحریک انصاف کی مقبولیت کے باعث اہم شخصیات پارٹی جوائن کررہی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان ملک کے واحد سیاسی رہنما ہیں جو ملک کو بحران سے نکالنے کی بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات