شدید گرمی میں طویل لوڈ شیڈنگ سے شہری بے حال

ہفتہ 5 مئی 2018 21:44

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 05 مئی2018ء) شہری گرمی سے بلبلا رہے ہیں رہی سہی کسر کے الیکٹرک نے پوری کردی کے الیکٹرک نے گیس کے بعد فنی خر ابی کو جو از بنا کر کراچی میں طویل لو ڈشیڈنگ شروع کرکے شہریوں کے دن کا چین اور رات کی نیند غارت کر دی ہے۔کراچی ان دنو ں شدید گر می کی لپیٹ میں ہے اور درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گر یڈ سے تجاوز کرگیاہے شدیدگرمی میں کے الیکٹرک نے شہریوں زندگی اجیرن کررکھی ہے گیس کے بعد کے الیکٹرک نے بن قاسم پاور پلانٹ میں فنی خرابی کو جواز بنا کرشہر میں طویل لوڈشیڈنگ شروع کردی شہر کے تمام علاقوں میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کی جا رہی ہے جبکہ لوڈشیڈنگ سے مستثنیٰ علاقوں میں بھی6سے 8گھنٹے کے لیے بجلی بند کی جارہی ہے۔

کورنگی،لانڈھی، احسن آباد، گلشن معمار، شاہ فیصل کالونی، ملیر، نارتھ کراچی، سرجانی ٹاؤن، بلدیہ ٹاؤن، لیاقت آباد، اورنگی ٹاؤن سمیت کئی علاقوں میں 12سے 14گھنٹے بجلی کی لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے۔

(جاری ہے)

لوڈ شیڈنگ سے مستثنیٰ علاقوں ڈیفنس،کلفٹن، گلشن اقبال، نارتھ ناظم آباد، ایف بی ایر یا سمیت کئی علاقوں میں 4سی8گھنٹے کے لیے بجلی بند کی جارہی ہے۔

کے الیکٹرک گزشتہ ایک ماہ سے گیس کی کمی کو جو از بنا کر کراچی میں12سی14گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کررہی تھی تاہم وزیر اعظم کی مداخلت کے بعد گیس کی سپلائی میں اضافے کے بعد شہر میں بجلی کی فراہمی معمول پرآگئی تھی، اب جیسے ہی کراچی شدید گرمی کی لپیٹ میں آیا تو بجلی کی طلب میں اضافہ ہوگیا جسے کے الیکٹرک انتظامیہ قابو کرنے میں ناکام ہوگئی اور خمیازہ شہری بھگت رہے ہیں، شہر ی بغیر بجلی کے گر می میں بلبلا رہے ہیں مختلف علاقوں میں پوری پو ری رات بجلی کی فراہمی معطل رہنے کی بھی شکایات موصول ہورہی ہیں۔

زرائع کے مطابق کے الیکٹرک انتظامیہ سستی بجلی پر انحصار کررہی ہے اور فرنس آئل سے بجلی نہیں پیدا کی جا رہی ہے،شہر یو ں کا کہنا ہے کہ لگتا یہ ہے کہ کے الیکٹرک سے ملک میں کوئی باز پرس کر نے والا نہیں، شہریو ں نے چیف جسٹس آف پاکستان سے سے اپیل کی ہے کہ کے الیکٹرک انتظامیہ کی ناقص کارکردگی پر فوری ازخود نوٹس لیں۔ترجمان کے الیکٹرک کے مطابق بن قاسم پاور پلانٹ میں فنی خرابی کی وجہ سی200میگاواٹ کا اضافی شاٹ فال ہوا، اس فنی خرابی کی وجہ سے کراچی میں لوڈشیڈنگ کے دورانیے میں ایک سی3گھنٹے کاعارضی اضافہ کیاگیا ہے،ترجمان کے مطابق فنی خرابی کی مرمت کا کام جا ری ہے جلد ہی خرابی کو دور کردیا جائے گا۔