سچائی کے کام کے ثمرات بہترین ہوتے ہیں،سلمان مراد

ہفتہ 5 مئی 2018 21:44

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 05 مئی2018ء) کراچی چیئرمین ضلع کونسل کراچی سلمان عبداللہ مراد نے کہا کہ لگن اور سچائی کہ ساتھ جو کام انجام دیا جاتا ہے اسکے ثمرات بہترین ہوتے ہیںہم نے ہر کام کے اوئل میں امور کو جانچنے کہ بعد پروجیکٹ دیئے جس کہ باعث کام اپنے میریٹ کے مطابق انجام پایا ایسے طرز عمل اختیار کیا ہے کہ تمام تر شعبے عوامی خدمت میں سرگرم عمل ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے نئے بجٹ کے حوالے سے محکمہ جاتی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر چیف آفیسر مسرور احمد میمن، افسر مالیات خان محمد ملک ،ڈائریکٹر ایڈمن حاجی شریف شیخ، پرچیز ا?فیسر نبیل بلوچ بھی موجود تھے چیف آفیسر نے اس موقع پر کہا کہ نئے بجٹ کو اس انداز میں تشکیل دیا جائے کہ عوام کو اس میں زیادہ سے زیادہ اور بہتر انداز میں ریلیف مل سکے گزشتہ بجٹ کو بھی عوامی پزیرائی ملی تھی اس سال اس سے زیادہ بہترین ہونا چاہئیے۔

متعلقہ عنوان :