عوام اپنے گھر کی طرح گلی ،محلے اور شہر کو اون کریں ترقیاتی منصوبوں کی حفاظت اور بلدیاتی انتظامات میں بلدیاتی اداروں سے تعائون کریں،چیئر مین بلدیہ کورنگی

ہفتہ 5 مئی 2018 21:44

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 05 مئی2018ء) کراچی چیئر مین بلدیہ کورنگی سیدنیئر رضا نے کہاکہ عوام اپنے گھر کی طرح گلی ،محلے اور شہر کو اون کریں ترقیاتی منصوبوں کی حفاظت اور بلدیاتی انتظامات میں بلدیاتی اداروں سے تعائون کریں انشا اللہ باہمی تعاون کے ذریعے پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کو فروغ دیکر ضلع کورنگی سے مسائل کا خاتمہ اور ضلع کورنگی کو تعمیر و ترقی سے ہمکنار کرکے شہر کراچی کا مثالی ضلع بنائیں گے ان خیالات کا اظہار چیئر مین بلدیہ کورنگی سیدنیئر رضا نے یونین کمیٹیز کے چیئر مین اور بلدیہ کورنگی کے محکماجاتی افسران کے ہمراہ شاہ فیصل زون کی مختلف یونین کمیٹیز میں بلدیہ کورنگی کے تحت جاری ترقیاتی کاموں خصوصاً سیوریج لائنوں کی تنصیب کا معائنہ کرتے ہوئے کیا اس موقع پر چیئر مین سید نیئر رضا نے علاقہ مکینوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ بلدیہ کورنگی کے اپنے محدود وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے ضلع کورنگی میں بسنے والے ہر فرد کو سہولتوں کی فراہمی اور علاقائی ترقی کی انجام دہی میں بلاتفریق مصروف عمل ہے انہوںنے بتا یا کہ اس وقت ضلع کی تمام یونین کمیٹیز میں عوامی سہولتوں کی فراہمی خصوصاً فراہمی و نکاسی ا?ب کے مسائل کے گرداب سے عوام کو نکالنے کے لئے پانی اور سیوریج کی بوسیدہ لائنوں کو تبدیل کرکے نئی لائنوں کی تنصیب کا عمل جاری ہے۔