چاول فصل کی تیاریاں شروع ،ڈیرہ اللہ یارمیں ایک روزہ سیمینار،مقامی گلوکاروں نے کسان اورزمینداروں کے دل جیت لیے

ہفتہ مئی 21:44

حمیدآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 05 مئی2018ء) چاول کے فصل کی تیاریاں شروع ،کاشتکاروں کاسیمینارمنعقد،مقامی گلوکاروں نے خوشی سے اپنے فن کامظاہرہ کرکے کسان اورزمین داروں کادل جیت لیے ،،بلوچستان کے زرعی علاقے جعفرآباداورنصیرآبادمیں چاول کی کاشت کیلئے زمین دارمتحدہوگئے، ڈیرہ اللہ یارمیں ایک روزہ سیمینارکاانعقادکیاگیا،جس میں جعفرآبادکے کاشتکاروں نے بڑی تعدادمیں شرکت کی، اِس موقع پرمقامی گلوکار دائم جمالی نے اپنے فن کامظاہرہ بھی کیااورکاشت کاروں سے خوب دادوصول کی،اِس موقع پر ایریامنیجر امیربخش کھوسہ نے کاشتکاروں سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ اِس مرتبہ ایسے بیج کاچنائوکیاجائے جس سے کسان اورزمیندار دونوں فائدہ حاصل کرسکیں، اچھے بیج کے استعمال سے زمینوں کی پیداوارمیں اضافہ ہوتاہے، جس سے کسان خوشحال ہوتے ہیں اورملک ترقی کرتاہے، اِس موقع پرکاشتکاروں نے پانی کی کمی سمیت دیگرزرعی مسائل بیان کیئے، سیمینارمیں بیج اورکھادکے ڈیلروں نے بھی شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :