کوئٹہ،مسلح افراد کی فائرنگ وڈیرہ محمداکبر کو فائرنگ ہلاک ،مقتول بھائی بھتیجے اور دیگر رشتہ داروں کو قتل کرنے کے مقدمہ میں نامزد تھا

ہفتہ 5 مئی 2018 21:47

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 05 مئی2018ء) بلوچستان کے ضلع خضدار کی تحصیل مولہ میں بھائی بھتیجے اور رشتہ دار کے مقدمہ قتل میں نامزد شخص کو قتل کردیاگیاخضدار پولیس کے مطابق گزشتہ روزسب تحصیل مولہ میں رات کو مسلح افراد کی جانب سے وڈیرہ محمداکبر کو فائرنگ کرکے موت کے گھاٹ اتاردیا گیاہے وڈیرہ محمداکبر جمال زئی پر اپنے بھائی محمد امین بھتیجے اور قریبی رشتہ دار کے قتل کا الزام ہے ۔