سبی ، آل پاکستان جرنلسٹس کونسل کے زیر اہتمام استحکام پاکستان پاک افواج زندہ باد ریلی

ہفتہ 5 مئی 2018 21:47

سبی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 05 مئی2018ء) آل پاکستان جرنلسٹس کونسل(ر) کے زیر اہتمام استحکام پاکستان پاک افواج زندہ باد ریلی ٹاؤن کمیٹی سبی کے نکالی گئی ریلی کی قیادت رند قومی اتحاد کے مرکزی ترجمان میر حبیب الرحمن رند نے کی جبکہ رند گروپ سبی کے رہنما سابق چیئرمین میونسپل کمیٹی سبی حاجی داؤد رند ، آل پاکستان جنرنلسٹس کونسل کے مرکزی جنرل سیکرٹری سید طاہرعلی پاکستان گروپ آف جنرنلسٹس کے صوبائی چیئرمین وڈسٹرکٹ پریس کلب سبی کے وائس چیئرمین ڈاکٹر عباس چشتی و یونین آف سبی جرنلسٹس کامران گل، ڈسٹرکٹ پریس کلب سبی کے صدر جاوید بلوچ جنرل سیکرٹری یار علی گشکوری ،سینئر نائب صدر طاہر عباس منتظر،نائب صدر ارشاد احمد خلجی، جوائنٹ سیکرٹری شہباز خان گورگیج، پریس سیکرٹری نیاز احمد نیاز ی ،آفس سیکرٹری محمد بابر ،آل پاکستان جرنلسٹس کونسل (اے پی جے سی)سبی یونٹ کے صدر حاجی سعید الدین طارق ، شاہ رخ خان سیلاچی، یونین آف سبی جرنلسٹس کے ، جنرل سیکرٹری خرم شہزاد ، غلام رسول گوپانک ،کونسلر میر اللہ داد جتوئی ، سبی یوتھ اتحاد کے مرکزی چیئرمین سردارزادہ میر ابراہیم خان باروزئی ، صدر عبدالندیم رند ، جنرل سیکرٹری عمران باروزئی ،سردارزادہ میر شاندار خان باروزئی ، ریلوے لیبر یونین سبی کے ڈویژنل رہنما سیف اللہ مگسی ، نصیب اللہ کاکڑ ، ماما شاہ بیگ مری ،عبدالجمید مستوئی ، خلیل الزراق خجک،مولا بخش ، غلام مصطفیٰ ، محمد خالد، آل پاکستان کلر کس ایسوسی ایشن سبی سینئرنائب صدر اول عبدالمجید ہاڑہ جونیئر نائب صدر سید ظاہر شاہ جونیئر نائب صدر سوئم سعد اللہ خان ، ترجمان میر مرتضیٰ خان خجک ، تحریک لیبک یارسولؐ سبی کے امیر حاجی زاہد طولان ،آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن سبی کے پریس سیکرٹری عرفان بنگلزئی ، ریلوے محنت کشن یونین سبی کے زونل صدر محمد یونین سولنگی ، نائب صدر اسماعیل ڈندور ،جنرل سیکرٹری نواب خان بنگلزئی ، پریس سیکرٹری علی احمد بنگلزئی ، عبدالرزاق جاموٹ ، عیسیٰ خان سولنگی ، رئیس الدین ، مولا بخش ، بلوچستان لیبر فیڈریشن کے جنرل سیکرٹری طاہر وکٹر ، میونسپل یمپلائز یونین کے جنرل سیکرٹری سلیم بنگلزئی ، سابق صدر سید اسماعیل شاہ ،، میر مقبول احمد باروزئی ، دعوت اسلامی کے رہنما وقار عطاری ، ابراہیم رند ، سمیت مختلف تنظیموں سے تعلق رکھنے والے عہدیداروں ممبر ان سول سوسائٹی کے نمائندوں نے شرکت کی ریلی کے شرکاء نے وطن عزیز کی حفاظت کیلئے جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے پاک افواج ،ایف سی کی قربانیوں کو خراج تحسین کیا ریلی سے میر حبیب الرحمن رند ، سردارزادہ میر ابراہیم خان باروزئی ،وقار احمد عطاری ،میر مرتضیٰ خجک ، عرفان بنگلزئی ودیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاک افواج ملک کے دفاع کیلئے جو خدمات سرانجام دے رہی ہیں ہم ان کی خدمات کو سلام پیش کرتے ہیں مقررین نے کہا کہ پاکستان قیامت تک قیام ودائم رہے گا ملک کے خلاف ہونے والی تمام سازشوں کو محب وطن شہری ناکام بنائیں گے ملک دشمن عناصر کسی بھول میں نہ رہے پاکستان کی سلامتی کیلئے اپنے خون کا آخری قطرہ بھی نچھاور کریں گے ریلی کے شرکاء نے پاکستان کے افواج کو سلام پیش کرتے ہوئے کہا کہ پاک افواج دنیا کی واحد فوج ہے جو بہادری کے میدانوں میں سب سے آگے ہے پاک افواج کا مقابلہ کرنے کی کسی میں ہمت نہیں مقررین نے پاک افواج کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ ہمیں پاک افواج کی صلاحیتوں پر ناز ہے جو ملک کی سرحدوں پر ذمہ داری کے ساتھ دن رات اپنی خدمات سرانجام دینے کے باوجود ملک میں قدرتی آفات میں بھی عوام کی خدمت کرنے کے ساتھ ساتھ علاقائی مسائل کا بھی حل کرنے میں اہم رول پلے کرتی ہیں ملک کی ترقی خوشحالی اور پاکستان کو مضبوط سے مضبوط تر بنانے کیلئے ہم پاک افواج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ بلوچستان میں دشمن کسی صورت کامیاب نہیں ہوگا بلوچستان میں مثالی امن بحال رکھنے کیلئے پاک افواج ایف سی پولیس لیویز نے جو قربانیان دی ہم ان کو رائیگان نہیں جانے دیں گے استحکام پاکستان پاک افواج ریلی میں پاکستان زندہ باد پاک افواج زندہ باد کے نعرے بھی لگائے گئے اور وطن عزیز کی حفاظت کرتے ہوئے پاک افواج ایف سی کے آفیسران وجوانوںکی شہادت پر شہداء کو خراج تحسین پیش کیا گیا اس موقع پر پولیس کی جانب سے سیکورٹی کے سخت اقدامات کیے گئے تھے بعدازان وطن عزیز کی سلامتی عوام کی خوشحال کیلئے الحاج صوفی سلیمان نقشبندی ، علامہ وقار عطاری نے خصوصی دعا کی ۔