سوئی میں پاک آرمی کے شہید جوان مصطفی بگٹی کے نام سے منسوب ،پبلک پارک کا افتتاح شہید کی بیٹی نے کیا

ہفتہ 5 مئی 2018 21:47

ڈیرہ بگٹی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 05 مئی2018ء) سوئی میں پاک آرمی کے شہید جوان مصطفی بگٹی کے نام سے منسوب پبلک پارک کا افتتاح شہید کی بیٹی نے کیا،مصطفی بگٹی نے آپریشن ضرب عضب کے دوران مادروطن کودہشت گردوں سے پاک کرتے ہوئے جام شہادت نوش کیاتھا۔افتتاحی تقریب کے مہمان خاص سیکٹر کمانڈر ایسٹ بریگیڈیئر قذافی تھے کمانڈنٹ سوئی رائفلز عبیدالرحمان چیف آف کلپر جلال کلپربگٹی سمیت دیگرقبائلی عمائدین سمیت عوام نے بڑی تعداد میں شرکت کی شرکاسے خطاب کرتے ہوئے ۔

(جاری ہے)

سیکٹرکمان بریگیڈیئرقذافی کمانڈنٹ سوئی رائفلزکرنل عبیدالرحمن اوردیگرنے کہاکہ ایف سی نے سوئی سمیت پورے بلوچستان کوامن بحال کرنے کیلئے انتھک محنت کی ہے اورآج اسی محنت رنگ لائی ہے امن وامان بحال کرنے کے بعداب سوئی وڈیرہ بگٹی میں ایف سی تعلیم کیلئے سکول وکالجزاورعوامی تفریح کیلئے پارکوں پرخصوصی توجہ دیرہی ہے انہوں نے کہاکہ شہیدمصطفی کلپربگٹی نے اپنی جان کانذرانہ دیکرآئندہ نسلوں کیلئے اپنے آپکوزندہ رکہاہے بگٹی قوم اپنے شہیدوں کی لہوکی قدرکریگی انہوں نے کہاکہ بگٹی قوم کے تعاون سے ہماراترقی کاسفردن دگنی رات چگنی جاری رہیگی۔