ڈیرہ بگٹی وگردونواح میں زلزلے کے جھٹکے شدت 3.2ریکارڈ کی گئی

ہفتہ 5 مئی 2018 21:47

ڈیرہ بگٹی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 05 مئی2018ء) بلوچستان کے ضلع ڈیرہ بگٹی وگردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے جس کے باعث لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے ،زلزلہ پیمامرکز کے مطابق شدت 3.2ریکارڈ کی گئی ۔

(جاری ہے)

اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز ڈیرہ بگٹی شہر اور گردونواح میں زلزلے کے شدید جھٹکے عمارتیں لرزنے لگیں ، تاہم گرنے سے محفوظ رہیں ۔زلزلے کے باعث لوگ خوف وہراس کے مارے گھروں سے باہر نکل آئے۔

متعلقہ عنوان :