وزیراعظم آزادجموں وکشمیر راجہ محمد فاروق حیدرخان کی راجہ شیراز قمر کے گھر جا کر تعزیت

ہفتہ 5 مئی 2018 21:48

مظفر آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 مئی2018ء) وزیراعظم آزادجموںوکشمیر راجہ محمد فاروق حیدرخان نے گزشتہ روز مجہوئی میں اسسٹنٹ چیف پلاننگ محکمہ منصوبہ بندی ترقیات راجہ شیراز قمر کے گھر جا کر ان کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ضلعی صدر مسلم لیگ (ن) مظفرآبادراجہ محمد عارف خان ،راجہ محمد نسیم خان ،راجہ سجاد قمر ،سابق سیکرٹری حکومت مشتاق حسین اعوان ،ڈپٹی کمشنر مظفرآباد مسعود الرحمان ،راجہ طارق عظیم ،پولٹیکل سیکرٹری راجہ محمود خان و دیگر بھی موجود تھے۔

وزیراعظم آزادکشمیر نے مرحوم کے اہل خانہ سے ملاقا ت کی اورمرحوم کی وفات پر انتہائی دکھ کا اظہا ر کرتے ہوئے ان کی روح کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی ۔دریں اثناء وزیر اعظم آزادکشمیرراجہ محمد فاروق حیدر خان نے سابق ڈپٹی انسپکٹرجنرل پولیس شیخ طاہر قیوم کے گھرجا کر ان کے بھائی کی وفات پر تعزیت کا اظہار کیا اور مرحوم کے روح کے ایصال کیلئے فاتحہ خوانی کی۔

متعلقہ عنوان :