سیکریڑی جنرل ریجنل کرکٹ ایسوسی ایشن راولپنڈی ذوالفقار میر کی ایم پی اے چوہدری سلطان حیدر علی سے ملاقات

ہفتہ مئی 21:48

چکوال ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 05 مئی2018ء) سیکریڑی جنرل ریجنل کرکٹ ایسوسی ایشن راولپنڈی ذوالفقار میر ،صدر ڈی سی اے چکوال غلام عباس ایڈووکیٹ سیکریڑی شعیب بٹ اور رجسٹر ڈ کلب کے صدور پر مشتمل ایک وفد نے ایم پی اے چوہدری سلطان حیدر علی سے ملاقات کی اور ان سے چکوال میں کرکٹ گراونڈ کی تعمیر میں تعاون کی اپیل کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر چوہدری سلطان حیدر کو بتایا گیا کہ میونسپل اسٹیڈیم میں منعقدہ جشن بہاراں اورنیزہ بازی مقابلہ جات سے گراؤنڈ کو ناقابل تلافی نقصان ہوا ہے ۔ چوہدری سلطان حیدر نے وفد یقین دلایا کہ چکوال میں کرکٹ گراؤنڈ کی تعمیر میں مکمل تعاون کر یں گے جس پر وفد کے اراکین نے ان کا شکریہ ادا کیا۔

متعلقہ عنوان :